مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سال یوم عاشورا کو یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن قرار دیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے تازہ ترین بہیمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے سے پوری دنیا کانپ گئی ہے اور حتی وہ لوگ جو اب تک سعودی عرب کے شرمناک جرائم پر خاموش تھے سعودی جرائم پر ان کی بھی چیخ نکل گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عاشور کے دن حزب اللہ کا نعرہ یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کا نعرہ ہے ۔ حزب اللہ کے سربراہ نے سعودی عرب کے ہولناک حملوں کے خلاف یمنی عوام کی استقامت کی تعریف اور تجلیل کرتے ہوئے کہا کہ یمنی مسلمانوں نے سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے اور سعودی عرب اس دور کا یزید بن کر ابھر رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ